نہم اور گیاروہیں کلاس کو پروموٹ کیا جائے گا یا نہیں؟

پنجاب کے تمام بورڈز کے طلباء وطالبات اپنے امتحانات کو لے کر بہت زیادہ پریشان ہو رہے ہیں کیونکہ انہیں کہیں سے بھی کوئی صحیح خبر نہیں مل رہی - ایسے حالات پیدا ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے طلبہ ڈپریشن کا شکار ہو رہے ہیں -

لہذا طلبا کو ان حالات میں بالکل صحیح گائیڈ کرنا ,حوصلہ اور موٹیویٹ کرنے کی اشد ضرورت ہے - عزیز طلبہ و طالبات بحیثیت استاد میرا فرض ہے کہ آپ لوگوں کو درست معلومات دی جائیں تاکہ آپ لوگوں کی تمام پریشانیاں ختم ہوجائیں -

لہذا عزیز طلباء آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ نویں اور گیارہویں کلاس کو پرموٹ کیا جائے گا یا نہیں -

عزیز طلبہ سب کو پتہ ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری لہر دن بدن بڑھتی جا رہی ہے - اور حکومت کی تعلیمی پالیسیاں بھی دن بدن چینج ہو رہی ہیں - آٹھ مئی کو این سی او سی کی میٹنگ ہوئی جس میں بتایا گیا کہ جو تعلیمی ادارے عید کے فورا بعد کھلنے تھے اب 23 مئی کے بعد کھولے جائیں گے لیکن وہ بھی ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے -

اور اسی طرح شفقت محمود کے ٹویٹ کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحان پہلے لیے جائیں گے جبکہ نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحان بعد میں لے جائیں گے - عزیز طلبہ یہاں پر یہ بات کلیئر کرتا جاؤں کہ امتحان لیٹ کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ماحول کا تجزیہ کیا جائے اگر حالات نارمل ہو جاتے ہیں تو نویں اور گیارہویں کلاس کے امتحان لے لیے جائیں گے - لیکن حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے -

لہٰذا میری رائے کے مطابق 70 فیصد چانسز ہیں کے نویں اور گیارہویں کے طلباء کو پرموٹ کر دیا جائے گا -

لیکن عزیز طلباوطالبات آپ لوگ اپنے امتحان کی تیاری جاری رکھیں - اگر آپ لوگ اپنے امتحان کی سو فیصد گارنٹی کے ساتھ تیاری کرنا چاہتے ہیں تو یوٹیوب پر ہمارا چینل ہے جس کا نام ہے بہار علم ٹی وی اس چینل سے آپ لوگ ویڈیو دیکھ کر اپنے امتحان کی تیاری کریں یا ہماری ویب سائٹ بہار عالم لائبریری سے سو فیصد لگنے والے گیس پیپر ڈاؤن لوڈ کرکے تیاری کریں -

Post a Comment