یحییٰ بن معاذ رحمہ اللہ کے سامنے ایک آدمی نے یہ آیت پڑھی:

 یحییٰ بن معاذ رحمہ اللہ کے سامنے ایک آدمی نے یہ آیت پڑھی:


(فقولا له قولا لينا)

"اے موسیٰ و ہارون! تم فرعون کے ساتھ نرمی سے بات کرنا"


یحییٰ یہ سن کر رونے لگے، پھر فرمایا:


الٰہی! تیرا یہ نرمی کا انداز اس شخص کے بارے میں ہے جو خود کو اِلٰه کہتا تھا،

تو اس شخص کے ساتھ تیری نرمی کا کیا عالم ہو گا جو تجھے اِلٰه مانتا ہے!!!

اور

جب اس قدر نرمی تُو اس شخص کے ساتھ اپنا رہا ہے جس نے کہا تھا:


(أنا ربكم الأعلى)



تو بھلا اس کے ساتھ تیری نرمی کا کیا عالم ہو گا جو شب و روز کہتا ہے:

سبحان ربي الأعلى


(تفسير البغوي: 3/263)

Post a Comment